آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ، ایل او سی کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

 
0
723

اسلام آباد 25 جولائی 2020 (ٹی این ایس): آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر کے دفتر کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آزاد کشمیر کے صحافیوں کو موجودہ حالات اور لائن آف کنٹرول کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کو بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور مقامی آبادی کو نشانہ بنانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

صحافیوں نے 5 اگست کے بھارتی غیرقانونی اقدام کے تناظر میں ملاقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔