گلبرگ پولیس نے جعلی ایم این اے کو گرفتار کر لیا ہے

 
0
484

لاہور 25 جولائی 2020 (ٹی این ایس): ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کے مطابق ملزم جاوید قادری نے اپنا تعارف ایم این اے کے طور پر کروایا۔

ملزم سے ایم این اے کی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔

ملزم تھانہ گلبرگ میں جعلی مقدمہ درج کروانے آیا تھا اور پولیس کے انکار پر سب انسپکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔