ہنزہ آل پارٹیز،انجمن تاجران، ہوٹل ایسوسی ایشن اور بزنس ایسوسی ایشن نے لوڈ شیڈنگ اور گندم کے بحران پر منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران ہنزہ میں بجلی کی بدترین بحران پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت فلفور تھرمل جنریٹر چلانے کیلئے فنڈز کا اجراء کرے اورہنزہ کے مختلف منصوبوں کو جان بوجھ کر ملتوی کرنے کے روایت کو ختم کرکے فوراً بجلی کے منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائےدریں اثناءمحکمہ برقیات کی جانب سے ہنزہ کے عوام پر بجلی کے غیر قانونی اضافی ٹیکس لاگو کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوامِ ہنزہ سے اپیل کی ہےکہ بجلی کے متواتر ترسیل تک اضافی بلات کی ادایئگی سے گریز کیا جائے۔
لوڈشیڈنگ کی بدترین صورتحال سےہنزہ کے غریب عوام اپنے کاروبار سے محروم ہیں موجودہ حکومت مہنگائی کے اس صورتحال میں عام عوام کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کے ساتھ کی جانے والی ناروا سلوک اور گندم کی شدید قلعت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلفور گندم کے کوٹے کو بحال کیا جائے۔ پریس کانفرنس کے شرکاء نے متفقہ رائے کے تحت کہا کہ صوبائی حکومت مندرجہ بالا مطالبات پر جلد از جلد عمل درآمد کو یقینی بنائیں.
بصورت دیگر ہنزہ میں شدید احتجاجی دھرنے کا مظاہرہ کیا جائے گا اور آئندہ لائحہ عمل اور احتجاجی پروگرام کیلئے ہنزہ کے گاؤں گاؤں میں رابطہ مہم کا آغاز کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔