معروف سماجی و کاروباری شخصیات فرح خان اور میرو حیات پاکستان تحریک انصاف میں شامل

 
0
573

اسلام آباد اگست 06(ٹی این ایس)معروف سماجی و کاروباری شخصیات فرح خان اور میرو حیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دونوں شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا تفصیلات کے مطا بق فرح خان اور میرو حیات نے بنی گالہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی بعد ازاں دونوں شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئےتحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،انہوں نےنئی حکومت کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں سیاسی شعور بیدار کرنا عمران خان کا کارنامہ ہے، عمران خان پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، معیشت کی اصلاح اور پاکستان کو کاروبار دوست ملک میں تبدیل کرنے کے حوالے سے عمران خان کا ویژن متاثر کن ہے۔