پاکستان کیلئے امریکی پالیسی افغانستان میں اس کے کردار سے مشروط ہے ،ْامریکہ

 
0
755

اسلام آباد ،اکتو بر 24(ٹی این ایس): امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے امریکی پالیسی افغانستان میں امن کے لیے اس کے کردار سے مشروط ہے ،ْعالمی قوانین کی روشنی میں اقلیتوں کیساتھ امتیازی سلوک کیخلاف میانمارپرمحدودپابندیاں بھی زیرغورہیں ،ْ۔ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ میانمارمیں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ سلوک پرتشویش ہے ،ْعالمی قوانین کی روشنی میں اقلیتوں کیساتھ امتیازی سلوک کیخلاف میانمارپرمحدودپابندیاں بھی زیرغورہیں، امریکا کو راکھائن ریاست میں مسلمان اقلیتوں پر ہونے ظلم پر تشویش ہے ،ْ اقلیتوں پر ظلم کرنے والے عناصر کو سزا دینا ضروری ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ غیر ریاستی عناصر بھی سزا کے مستحق ہیں جو اقلیتوں پر ظلم کررہے ہیں، امتیازی سلوک کے خلاف احتسابی طریقہ کاراپنانے پرغورکررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ریکس ٹلرسن نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردوں کی سپورٹ ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی اسلام آباد کیلئے پالیسی افغانستان میں امن و استحکام کیلئے اس کے کردارسے مشروط ہے اور امریکا، پاکستان کا مستحکم مستقبل یقینی بنانے کیلئے بھی کام کررہا ہے۔