پشاور کے ہسپتالوں میں جعلی ڈاکٹرز ہونے کا انکشاف

 
0
321

پشاور ،اکتو بر24(ٹی این ایس): پشاور کے ہسپتالوں میں مریض جعلی ڈاکٹروں کے رحم کرم پر ہیں،پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پردہ چاک کر دیا ہے کہ 30سے زاہد ایسے ڈاکٹرزہیں جن کے پاس کوئی تعلمی ڈگری موجود نہیں ہے ۔پشاور کے ہسپتال جن میں لیڈی ریڈنگ ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس موجود ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کے پی کے حکومت نے عوام کو صحت مہیا کرنے کے دعوے کئے تھے کہ ہم پشاور کے ہسپتالوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق لے کر آئیں گے لیکن جعلی ڈاکٹرز ہونے کے انکشاف نے کے پی کے حکومت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔