بنی گالہ تجاوزات کیس: سپریم کورٹ نےسرویئرجنرل آف پاکستان کوکل طلب کرلیا

 
0
310

اسلام آباد اگست06 (ٹی این ایس) سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے اسفسارکیا کہ سروے آف پاکستان کا سربراہ کون ہے۔؟تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے سماعت کے دوران اسفسار کیا کہ سروے آف پاکستان کا سربراہ کون ہے؟ جس پر نمائندہ سروے آف پاکستان نورالہیٰ نے جواب دیا کہ جمیل اخترراؤ سربراہ ہیں۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ آج طلب کیا تھا کیوں نہیں آئے، جائیں وقفےتک ان کو بلائیں، سروے مکمل ہوا ہے؟ کتنا وقت مزید درکارہے۔سروے آف پاکستان کے نمائندے نے جواب دیا کہ ہمیں مزید ڈیرھ مہینے کا وقت درکار ہے جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ اتنا وقت نہیں دے سکتے۔چیف جسٹس نے کہا کہ صبح آجائیں اورآکر جواب دیں کہ اتنا وقت کیوں چاہیے اور گن کلب والے معاملے میں بھی آکرجواب دیں۔بعدازاں سپریم کورٹ نے سرویئرجنرل آف پاکستان کو کل طلب کرتے ہوئے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ یکم جولائی 2017 کو وفاقی حکومت نے جمیل اختر راؤ کو وزارت دفاع کے ذیلی ادارے سروے آف پاکستان کا سرویئرجنرل مقررکیا تھا۔