کراچی بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنانے کا وقت تبدیل کردیا

 
0
72

الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنانے کا وقت تبدیل کردیا، فیصلہ اب 3 بجے سنایا جائے گا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق فیصلہ آج ساڑھے 11 بجے سنایا جانا تھا، جس کا وقت تبدیل کردیا گیا، فیصلہ اب 3 بجے سنایا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے بعد 15نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سندھ حکومت نے مزید 90 دن کے لئے بلدیاتی انتخابات مخر کرنے کی استدعا کی تو جماعت اسلامی نے 45 روزمیں انتخابات کرانے کا کہاتھا۔
پی ٹی آئی کو بھی بلدیاتی انتخابات مخر ہونے پر کوئی اعتراض نہیں جبکہ ایم کیوایم نے مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے اعتراض اٹھائے۔

چیف الیکشن کمشنرنے کہا تھا کہ صوبائی حکومتیں کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتیں، 120 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں
الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ،چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ پیپلز پارٹی ، ایم کیوایم، پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کو نوٹسز بھی جاری کئے تھے۔