وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا آج اجلاس طلب کرلیا

 
0
148

اسلام آباد 16 مئی 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اتحادوی جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس آج بلالیا ہے جس میں معاشی صورتحال اور الیکشن کے معاملات زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتحادیوں کو دودہ لندن پر اعتماد میں لیں گے اور معاشی پیکج سمیت انتخابات جلد یا اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد کروانے پر غور کیا جائیگا۔
اسکے علاوہ اجلاس میں آئی ایم ایف سے نئے معاشی پیکج یا موجودہ معاہدے پر بھی بات چیت کی جائیگی جبکہ عمران خان کے لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی اور انتخابی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔