بنی گالہ ہائوس پر پولیس اور ایف سی تعینات ؟وجہ کیا بنی؟ آپ خبرپڑھیں۔

 
0
142

اسلام آباد 16 مئی 2022 (ٹی این ایس): عمران خان کے بنی گالہ ہاوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کے 94 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، عمران خان کے بنی گالہ ہاوس کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے 22 اور ایف سی کے 72 اہلکار تعینات ہیں۔

خیبرپختونخوا پولیس کے 36 اورگلگت بلتستان کے6 اہلکاربھی عمران خان کی سیکیورٹی کےلیے تعینات ہیں، ایس ایم ایس سیکیورٹی کے 26 اور عسکری سیکیورٹی کے 9 اہلکار بھی بنی گالا ہاوس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور23 اہلکار، رینجرز کی گاڑی اور 5 اہلکار ہوتے ہیں، اب تک عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کے دو اجلاس ہوئے جس پر ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔