پاکستان ہی چین کا سدا بہار اسٹرٹیجک شر اکت دار اور ہر آزمائش پر پورا اتر نے والا دوست ہے، پنگ یانگ
اسلا م آ باد،دسمبر 25 (ٹی این ایس):سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صا دق نے کہا ہے کہ پا ک ۔چین تعلقا ت کا دنیا میں کو ئی متوازی نہیں۔انہو ں نے کہا کہ دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات مشتر کہ جغرافیائی،اقتصادی ،تاریخی اور اسٹرٹیجک مفادات کی مضبو ط بنیاد وں پر استوار ہیں ۔
انہو ں نے ان خیا لات کا اظہار اسٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کا نگریس آف پیپلز رپبلک آف چائینہ کے وائس چیئر مین آف سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی)زھانگ پنگ سے اسلام آباد میں منعقد سپیکر زکا نفرنس کے مو قع پر ہونے والی اپنی ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر پاک۔چین فرینڈ شپ گروپ کے کنوینر رانا محمدافضل اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور مخدوم خسرو بختیار بھی موجود تھے۔ سپیکر نے کہا کہ پاک ۔چین تعلقات مثالی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں اور ) زھانگ پنگ کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیا ن مو جو دہ تعلقات کو مزید مضبو ط بنا نے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پا کستان پا ک ۔چین اقتصادی راہداری کے تحت تما م منصو بوں کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے ۔انہو ں نے کہا کہ دونو ں ممالک مشترکہ اقتصادی اور تر قیا تی منصو بو ں کے ذریعے خطے کے عوام کی ترقی اور خو شحالی کے لیے کا م کر رہے ہیں ۔انہو ں نے مو جو دہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے کے لیے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اور تجارتی برادری کے ما بین مسلسل رابطوں کی ضرورت پر زور دیا ۔انہو ں نے پا کستان میں سما جی و اقتصادی شعبو ں کی تر قی کے لیے چین کے بے لو ث تعا ون کو سراہا ۔انہو ں نے کہا کہ دہشتگردی خطے کے امن اور سلا متی کے لیے بڑا خطر ہ ہے اس نا سور کے خاتمے کے لیے خطے کے ممالک میں قریبی تعاون ضرور ی ہے ۔
اسٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کا نگریس آف پیپلز رپبلک آف چائینہ کے وائس چیئر مین آف سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی)زھانگ پنگ نے کہا کہ صر ف پاکستان ہی چین کا سدا بہار اسٹرٹیجک شر اکت دار اور ہر آزمائش پر پورااتر نے والا دوست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کو چین کے اسٹریٹجک شما روں میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور دونو ں ممالک کی قیا دتیں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلند یو ں تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔انہو ں نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقد ہو نے والی حالیہ سپیکر کا نفرنس خطے میں پا ئیدار امن اور خو شحالی کے لیے متعلقہ ممالک کے مابین پا رلیمانی تعاون اور باہمی را بطوں کو فر وغَ دینے میں معا ون ثابت ہو گی ۔ زھانگ پنگ نے کہا کہ پا ک ۔چین تعاون خطے اور اس سے باہر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مر کزی اہمیت کاحا مل ہے ۔انہو ں نے ہمسایہ ممالک کے ما بین رابطوں اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کی جا نب سے کا نفر نس کیانعقادکوسراہا۔انہوں نے دورہ پا کستان کے دوران اپنے اور اپنے وفد کے پر تپا ک استقبال اور مہمان نوازی پر سپیکر کا شکر یہ ادا کیا۔