اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی سرکلر ریلوے کے لئے 20.7 ارب روپے کی لاگت کا انفراسٹرکچر پراجیکٹ منظور کر لیا ہے، اسد عمر کا ٹویٹ

 
0
583

اسلام آباد 24 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی سرکلر ریلوے کے لئے 20.7 ارب روپے کی لاگت کا انفراسٹرکچر پراجیکٹ منظور کر لیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے وزیراعظم عمرا ن خان اس میگاپراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی پیکج کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ گزششہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 20.715 بلین روپے مالیتی کراچی سرکلر ریلویز کے لوپ سیکشن سے لیول کراسنگ کے خاتمے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا منصوبہ منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوایا تھا۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن سے متعلق کراچی سرکلر ریلوے کے لوپ سیکشن سے لیول کراسنگ کے خاتمے کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر (فلائی اوور/انڈر پاس اسٹرکچر)کے لیے 20.715ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا ۔

مجوزہ تعمیراتی ڈھانچے ڈرگ روڈ سے کراچی سٹی اسٹیشن تک کے سی آر لوپ سے واقع 22 لیول کراسنگز کو ختم کرنے میں مدد کریں گے اور اس سے پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک قابل اعتماد نظام میسر آ ئے گا۔