چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سی ڈی اے انتظامیہ نے ایس یو وی سپروائزی لگژری گاڑیاں خریدنے کی بجائے دو نئے ٹریکٹر خرید کر انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور چار دوبارہ تیار کردہ دگنی صلاحیت کے حامل واٹر ٹینکر واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دیے

 
0
318

اسلام آباد 15 اپریل 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سی ڈی اے انتظامیہ نے ایس یو وی سپروائزی لگژری گاڑیاں خریدنے کی بجائے دو نئے ٹریکٹر خرید کر انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور چار دوبارہ تیار کردہ دگنی صلاحیت کے حامل واٹر ٹینکر واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کیے گئے  ٹریکٹر ایف نائن پارک کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال ہوں گے جبکہ واٹر ٹینکروں سے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا آئندہ بھی لگژری گاڑیوں کی بجائے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے آلات خریدے جائیں گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹریکٹرز اور ٹینکرز متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کرنے کی تقریب ایف نائن پارک میں منعقد کی گئی جس میں چیئرمین سی ڈی اے بورڈ ممبران،ڈائریکٹرز سمیت سی ڈی اے سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی چیئرمین سی ڈی اے نے چار دوبارہ تیار کردہ دگنی صلاحیت کے حامل ٹینکرز واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ اور ایس یو وی لگژری گاڑیوں کی خریداری کی بجائے دو ٹریکٹر خرید کر انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دیئے ہیں دو ٹریکٹر ایس یو وی سپروائزی لگژری گاڑیوں کے بدلے خریدے گئے ہیں جو ایف نائن پارک کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال ہوں گے انتظامیہ کے مطابق آئندہ بھی لگژری گاڑیوں کی بجائے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے آلات خریدے جائیں گے چیئرمین سی ڈی اے نے ایف نائن پارک کو بہترین سہولتوں سے آراستہ اور خوبصورت بنانے کے لیے دو نئے ٹریکٹر انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کیے گئے اس کے علاؤہ واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی میں اضافے کے لیے چار دوگنی صلاحیت کے واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دیئے ہیں جس سے واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ بھی فوری طور پر کیا جا سکے گا اس کے علاؤہ  اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے حوالے سے جاری کاموں میں بھی اس مشینری کا استعمال کیا جا سکے گا