(ملک عمران خان اعوان)
اسلام آباد (ٹی این ایس)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پرمنشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔
ڈی آئی جی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی سربراہی کررہے ہیں۔ آپریشن میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس ایس پی آپریشنز ،سینئر افسران ،ڈولفن سکواڈ، سی ٹی ڈی اور لیڈیز پولیس افسران شامل ہیں۔ آپریشن تھانہ کھنہ اور ملحقہ علاقوں میں کیا جارہا ہے۔
آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار کردئیے گئے ہیں۔ دوران آپریشن گھروں، دوکانوں سرائے، ہو ٹلزاور مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا جارہا ہے۔ منشیات فروشوں اورمنشیات سپلائی کرنے والے درجنوں بڑے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔خصوصی پولیس ٹیمیں منشیات سمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ڈیلرزکے خلاف کارروائیاں عمل میں لارہی ہیں۔
نوجوانوں کی رگوں میں منشیات کا زہراتارنے والوں کے خلاف کر یک ڈاؤن جاری رہے گا۔ وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک شہر بنانے کے لئے آپریشنز جاری رہیں گے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی