عمران خان نا اہل قرار،یہ فیصلہ کس نے تحریر کیا ہے؟ شہباز گل نے الزام عائد کر دیا

 
0
100

 الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے نااہل قرار دیدیا ہے جس

پر شہباز گل نے رد عمل جاری کر دیاہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز گل کا کہناتھا کہ آج یہ فیصلہ نوازشریف کے ذاتی ملازم نے دیاہے ، نوازشریف نے یہ فیصلہ لکھا ہے اور اس کے ذاتی ملازم نے دستخط کر کے یہاں پرسنایاہے ، 2بجے کا وقت دیا گیا اور 2بجے گیٹ کو تالے لگا دیئے گئے ، میڈیا کو بھی اندر نہیں آنے دیا گیا ، اگر یہ فیصلہ حق پر مبنی ہوتا تو ڈر کیسا تھا ، اگر یہ فیصلہ انصاف کے قوانین کو پورا کرتا تو لوگوں کو آ کر سننے دیا جاتا، یہ مفرور بھگوڑے کا لکھا ہوا فیصلہ ہے جسے عوام ہر لحاظ سے مسترد کرتی ہے ، عمران خان جہاں کھڑا ہوا جائے قوم اربوں روپے اس کے پیروں میں ڈھیر ہو جاتے ہیں، عمران خان جہاں دستخط کر دے وہاں کروڑاربوں روپے اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔