اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسروں پر کرپشن الزامات کا معاملہ، الزامات پر وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار برہمی، سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کرپشن میں ملوث تمام افسران کیخلاف فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے ، این سی سی آئی اے کے افسروں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، تحقیقات چھاپوں کے دوران مخصوص اداروں کا نام استعمال کرنے پر شروع کی گئی ہے، اب تک کی تحقیقات کے مطابق اربوں روپے کارروائیوں کے دوران لئے جا چکے ہیں، حاصل کیا جانے والا پیسہ بیرون ملک منتقل کیا جاتا رہا ہے۔
این سی سی آئی اے کے افسروں کے بیرون ملک جانے کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہے۔ این سی سی آئی اے کے مزید افسروں سے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ،ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان سے کرپشن الزامات کی تحقیقات جاری،ڈپٹی ڈائریکٹر سارے معاملے میں اہم کلیدی کردار ہے۔













