عمران خان کی نااہلی پر مریم نواز کا حیران کن رد عمل آگیا ، پی ٹی آئی کھلاڑی بھی ششدر

 
0
81

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کے  بعد نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)

مریم نواز کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہےکہ “پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور ،چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا”۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا “میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے”۔ پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔