وزیراعظم کی طرف سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 12ستمبر کو طلب

 
0
378

اسلام آباد، ستمبر 06 (ٹی این ایس):وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 12ستمبر کو طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 12ستمبر کو طلب کرلیا، اجلاس میں پانی، بجلی و گیس کی تقسیم، میگا پراجیکٹس پر غور کیا جائیگا ٗ چاروں وزرائے اعلیٰ اجلاس میں شرکت کریں گے، توانائی اور سی پیک منصوبوں کی منظوری دی جائیگی ٗ اجلاس میں بجلی کی فراہمی اور تقسیم کار کمپنیوں کیلئے قانون سازی پر غور ہو گا۔