اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواستیں 10 ستمبر کے بعد تک کیلئے موخر کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی 

 
0
352

اسلام آباد، ستمبر 06 (ٹی این ایس):اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواستیں 10 ستمبر کے بعد تک کیلئے موخر کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے استدعا کی تھی۔

جسٹس اطہر من اﷲ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی اپیلوں کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں مقرر ہیں ٗدس ستمبر کو دستیاب بینچ ہی اس معاملے کو دیکھے گا۔ درخواست اسی بینچ کو بھیجی جائے جو پہلے کیس سن رہا ہے ٗجسٹس اطہر من اﷲ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب معاملہ سنیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ آئندہ ہفتے کیس کی سماعت کے لئے دستیاب ہوگا۔ درخواست میں استدعا کی کہ سزا کے خلاف اپیلوں سے پہلے سزا معطلی کی درخواتوں پر سماعت کی جائے۔ خواجہ حارث نے استدعا کی سزا معطلی کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔