اقتصادی مشاورتی کونسل میں قادیانی رکن عاطف میاں کی شمولیت کے خلاف درخواست سماعت کے لیے سماعت آج

 
0
430

اسلام آباد، ستمبر 06 (ٹی این ایس):ہائی کورٹ نے اقتصادی مشاورتی کونسل میں قادیانی رکن عاطف میاں کی شمولیت کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ٗسماعت (آج) جمعرات کو ہوگی ۔اقتصادی مشاورتی کونسل میں قادیانی رکن شامل کیے جانے کے خلاف شہری حافظ احتشام کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست پر جسٹس عامر فاروق (آج) جمعرات کو سماعت کریں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور سرکاری اداروں میں اعلی عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو برطرف اور ان کے خلاف شناخت چھپانے پر فوجداری مقدمات قائم کیے جائیں۔ درخواست میں میاں عاطف کے ساتھ ساتھ وزیراعظم، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع کو فریق بنایا گیا ہے۔