6ستمبر شہداء پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے: مفتی محمدنعیم 

 
0
826

ملکی نظریاتی وجغرافیائی دفاع کیلئے قوم کی لازوال قربانیوں کونظرانداز نہیں کیاجاسکتا
کراچی، ستمبر 06 (ٹی این ایس):جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ 6ستمبرشہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے ، نظریاتی وجغرافیائی دفاع کیلئے قوم کی لازوال قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا، یوم دفاع کا دن ہمیں اپنے اسلاف کے پیغام اور قومی دفاع کو مضبوط بنانے کا درس دیتاہے، بلند حوصلہ اور باہمی اتحاد سے 1965ء کی جنگ میں ہماری فوج نے کئی گناہ بڑی فوج رکھنے والے دشمن کو بدترین شکست دی ۔

بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ وطن عزیز کیخلاف روز اول سے اندورونی اور بیرونی دشمن سرگرم عمل ہیں، سازشوں اور پروپیگنڈوں کے جال بھیچا کر نقصان پہنچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہر دور نے قوم میں متحد ہوکر دشمن کو دندان شکن جواب دیاہے، انہوں نے کہاکہ وطن عزیز لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں معارض وجود میں آیاپھر اس کے دفاع میں قوم نے لازوال قربانیاں دی ، پاک فوج ، پولیس، رینجرز اور عوام الناس حتیٰ کہ اسکول اور مدارس کے طلبہ اور علماء کرام نے بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اور لاکھوں لوگ آئی ڈی پیز کی شکل میں بے گھر ہوئے ملک کے دفاع میں قربانی دینے والے سب قوم کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہمیشہ سے متحد ہے اور 48 سے لیکر 65کی جنگ اور71سے لیکر 2005 کے زلزلے تک قوم کے اتحادواتفاق اورایثاروقربانی کے جذبے کی دنیاگواہ ہے،انہوں نے کہاکہ نائین الیون کے بعد سازش کے تحت دشمنوں نے وطن عزیز پر بیرونی جنگ مسلط کرکے وطن عزیز کو نہ ختم ہونے والی خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی تھی وطن کے دفاع میں جان دینے والوں کی قربانیوں اور قوم کے اتحاد سے دشمن اپنی ہر سازش میں ناکام ہوئے ہیں،آج اللہ کا شکر ہے وطن عزیز امن کا گہوارہ ہے اور ملک دشمنوں کی سازشیں خاک میں مل چکی ہیں ۔