کراچی جولائی24(ٹی این ایس )پاکستان میں فور جی کے نمبر1نیٹ ورک زونگ نے معروف موبائل فون کمپنی لی فون کے اشتراک سے پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے ٹیکنالوجی سے آراستہ جدید ترین سمارٹ فونز متعارف کروا دیے ہیں۔اس حوالے سے حال ہی میں لاہور کے زونگ فلیگ شپ سروس سینٹر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لی فون کے 3 نئے 4Gسمارٹ فونزW7+ ، W11 اور W12 متعارف کیے گئے۔واضح رہے کہ زونگ پاکستان میں 4G کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں ارزاں قیمتوں کے 4G ٹیکنالوجی سے لیس ہینڈ سیٹ تواتر سے متعارف کیے جا رہے ہیں۔اپنے خطاب میں زونگ کے نمائندے نے پاکستان میں4G ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں آنے والی مثبت تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔انھوں نے بتایا کہ زونگ 4G کے ذریعے ملک بھر میں ٹیکنالوجی کا انقلاب بپا کرنا چاہتا ہے جس کیلئے مزید سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنی سروسز کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زونگ نے رواں سال کے اوائل میں اپنے نیٹ ورک کو4G پر منتقل کرتے ہوئے ملک بھر میں 4G کی کل10,500سیل سائٹس لگانے کا اعلان کیا تھا۔اس وقت زونگ کی 4G سروسز پاکستان کے300 سے زائد شہروں میں دستیاب ہیں اور ان سروسز کے دائرہ کار کو ہنگامی بنیادوں پر دیگر شہروں، قصبوں و دیہاتوں تک وسیع کیا جا رہا ہے۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب2G اور 3G استعمال کرنے والے صارفین بھی زونگ کے اشتراک سے متعارف کیے جانے والے لی فون کے جدید ترین 4G ہینڈ سیٹ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر سکیں گے۔ سمارٹ فونز ملک بھر کے زونگ کسٹمر کیئر سنٹرز اور فرینچائز پر فوری دستیاب ہیں