ساہیوال، قتل کر جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

 
0
397

ساہیوال جولائی24(ٹی این ایس )ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال چوہدری سعید اختر سندھو نے محبوبہ کے خاوند کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر محمود حسین کو سزائے موت ، مقتول کی بیوی اور مجرم کی محبوبہ عشرت کو 25سال قید سخت اور دونوں کو پانچ، پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ، ہر جانہ کی رقم بطور معاوضہ مقتول منیر حسین کے ورثاء کو ملے گی ۔ اثتغاثہ کے مطابق پیپلز کالونی گلی نمبر 2ساہیوال میں ایک عورت عشرت نے اپنے خاوند منیر حسین کی عدم موجودگی میں چک 9-103ایل کے نوجوان محمود حسین سے آشنائی قائم کر رکھی تھی جس کا علم جب منیر حسین کو ہوا تو 13اگست 2016کو عشرت نے اپنے خاوند کوٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا اور اپنے آشنا محمود حسین کو گھر میں چھپا دیا جب منیر حسین گھر آیا تو عشرت نے اسے قابو کیا اور آشنا محمود حسین نے چھرا گھونپ کر قتل کر دیا اور خاوند کے قتل کو خود کشی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی لیکن پولیس غلہ منڈی نے دونوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔