ہمیں آج بھی 1965والے جزبے کی ضرورت ہے، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن 

 
0
586

ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بناکرپاکستان کا دفاع نابل تسخیر بنایا، بینظیر بھٹو شہید کی زندگی وطن سے محبت کرنے والوں کیلئے مشعل راہ ہے
کراچی، ستمبر 06 (ٹی این ایس):پیپلزیوتھ آرگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہاہے کہپیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے چھ ستمبر کا دن ہمیں وطن عزیز کے لیے قربان ہونے والوں کی یاد دلاتاہے ،ہمیں ایک بار پھر سے چھ ستمبر کے جزبے کی ضرورت ہے ،زوالفقار علی بھٹو شہید نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایااس کے ساتھ محترمہ شہید بی بی نے اس ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دیکر اس ملک کا دفاع نابل تسخیر بنادیاتھا ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم دفاع کے مناسبت سے پی واے او کراچی آفس میں کارکنان و عہدیداران سے ہونے والی ملاقات میں کیا،انہوں نے پاکستان کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید جمہوریت زوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی وطن سے محبت کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ہیں ، ہم سے زیادہ کون سی ایسی جماعت ہے جو خود کو اس ملک کا وفادار کہہ سکے ۔آج بلاول بھٹو ان عظیم شہیدوں کا مشن آگے لیکر چل رہے ہیں،آج بھی اس ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ لگا ہوا ہے،دشمن آج بھی ہر لمحہ ہم پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے میں لگا رہتاہے ، اس خدشے سے نمٹنے کے لیے ملک میں جمہوریت کا مستحکم ہونا بہت ضروری ہے پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ مل جل کر اس ملک کی خدمت کی جائے تاکہ دشمن کو یہ معلوم ہوسکے کہ پاکستان کی قوم اور سیاسی جماعتوں کے کتنے ہی سیاسی اختلافات کیوں نہ ہو مگر ملکی سلامتی کے لیے یہ سب ایک ہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ ملک کی حفاظت کے لیے پاکستان کی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دشمن جانتا ہے کہ پاک فوج نے 1965کی جنگ میں اپنے سے چار گناہ بڑی فوج کے دانت کھٹے کردیئے تھے ،انہوں نے مزید کہاکہ 6ستمبر کا دن اس لیے بھی ناقابل فراموش ہے کہ اس روز پاکستان کو بچانے کے لیے ہر طبقہ فکر نے اپنی جان کی پرواکیئے بغیر وطن کی حفاظت میں اپنا کرداراداکیا تھا۔