جامعہ کراچی، یوم دفاع وشہدائے پاکستان کے موقع پر تقریب آج

 
0
334

جامعہ  کی طرف سے فوج کے شہداء کے بچوں کے لئے اسکالرشپس کا اعلان
کراچی، ستمبر 06 (ٹی این ایس):جامعہ کراچی کے زیر اہتمام 06 ستمبر 2018 ء کو یوم دفاع وشہدائے پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب صبح 10:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے جبکہ پروفیسر آزاد بن حیدر مہمان خصوصی ہوں گے۔پاکستان ایئر فورس کے ونگ کمانڈر ڈاکٹرناصر مجید،معروف بین الاقوامی اسکالر مسعود اشرفی ،رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم اور دیگر خطاب کریں گے۔
دریں اثناءجامعہ کراچی کے رجسٹرار کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے پاک فوج کے شہداء کے بچوں جو جامعہ کراچی میں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام (مارننگ پروگرام) میں زیر تعلیم ہیں کے لئے 10 اسکالر شپس کی منظوری دے دی ہے۔