کراچی ،ایک اور خاتون چھرا مار کے وار کی شکار

 
0
328

کراچی ،اکتو بر 13(ٹی این ایس):کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیاہے، جس کے بعد متاثرہ خواتین کی تعداد14 ہوگئی۔ گلستان جوہر اور گلشن کے بعد نامعلوم چھلاوے نے نارتھ ناظم آباد میں راہ چلتی خاتون کو تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا، متاثرہ خاتون ایف آئی درج کرانے حیدری تھانے پہنچ گئی۔35 سالہ متاثرہ خاتون شہرینہ کے مطابق ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سوار نے پیچھے سے اس پر حملہ کیا اور تیز دھارے آلے سے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون گھروں میں صفائی کا کام کرتی ہے اور معمول کے مطابق اپنے گھر سے کام پر جا رہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار نے تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے کے کم ازکم 13 واقعات گلستان جوہر اور گلشن کے علاقوں میں پیش آچکے ہیں۔ کراچی میں چاقو سے خواتین کو زخمی کرنے والا شخص قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے درد سر بن گیا، ملزم کہاں سے آتا ہے؟ کہاں جاتا ہے؟ کس آلے سے وار کرتا ہے؟ پولیس کچھ پتا نہ لگا سکی۔جب کہ سندھ حکومت نے ملزم کی گرفتار پر مدد دینے پر 5 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نفسیاتی مریض لگتا ہے جو چاقو نہیں بلکہ سرجیکل بلیڈ یا اس سے ملتا جلتا کوئی آلہ استعمال کررہا ہے جو بازار میں عام دستیاب ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بائیں ہاتھ سے وار کرتا ہے، اگر وہ نفسیاتی ہوتا تو ہر واردات منظم نہ ہوتی۔