سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی کی نئی متفرق درخواست تیار،پیر کو اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی

 
0
275

اسلام آباد ستمبر 14 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نوازشریف نے سزامعطلی کی نئی متفرق درخواست تیار کرلی ہے،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث درخواست پیر کو دائر کریں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی جانب سے سزا معطلی کی نئی متفرق درخواست تیار کرلی گئی ۔ذرائع کے مطابق درخواست میں کیس کی سماعت تک نوازشریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی جائے گی ،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث درخواست پیر کو دائر کریں گے۔