چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس 26ستمبر کو طلب کرلیا

 
0
268

اسلام آباد ستمبر 14 (ٹی این ایس): چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس 26ستمبر کو طلب کرلیا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس 26ستمبر کو طلب کرلیا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سردار شمیم خان کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں کے آئی جیزسے پولیس کارکردگی کی رپورٹس طلب کرلی،یکم جنوری سے ستمبرتک پولیس کیخلاف شکایات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔