سپریم کورٹ نے سی ٹی ڈی کے سابق انسپکٹر طارق اسلام کے خلاف محکمہ جاتی انکوئری دوبارہ کرنے کا حکم دے دیا

 
0
267

کراچی جنوری 10 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے سی ٹی ڈی کے سابق انسپکٹر طارق اسلام کے خلاف محکمہ جاتی انکوئری دوبارہ کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سی ٹی ڈی کے سابق انسپکٹر طارق اسلام کی بحالی کے خلاف محکمہ پولیس کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پولیس حکام نے بتایا انسپکٹر طارق اسلام کو دوہزار سولہ میں ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا۔ سندھ سروس ٹریبونل نے طارق اسلام کو بحال کردیا۔ عدالت نے محکمہ پولیس کی درخواست پر انسپکٹر طارق اسلام کے خلاف محکمہ جاتی انکوئری دوبارہ کرنے کا حکم دے دیا۔ انسپکٹر طارق اسلام کو جرائم پیشہ افراد سے تعلقات کی بنا پر نوکری سے برخاست کیا گیا تھا