علیم خان لاہور نیب کے روبرو پیش

 
0
317

لاہور 10 اگست(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان آف شور کمپنی کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوگئے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق علیم خان کومنی ٹریل دینےکےلئےدوبارہ طلب کیاگیا ہے،علیم خان پچھلی پیشی پربھی ایک سو ایک ارب کی منی ٹریل دینےمیں ناکام رہےتھے۔

ذرائع کے مطابق سات اگست کو نیب نے آف شور کمپنی کیس میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو آج پیش ہونے کا نوٹس دیا تھا،قومی احتساب بیورو لاہور میں آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔اس سے قبل عبدالعلیم خان 6 اگست کو بھی نیب ٹیم کے روبرو پیش ہو کر آف شور کمپنی سے متعلق ریکارڈ جمع کرا چکے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کو جمع کرائے گئے جوابات اور ریکارڈ سے متعلق سوالات کرنے کیلئے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد العلیم خان سے مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے بھی سوالات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب عبد العلیم خان کا مؤقف ہے کہ ان کی آف شور کمپنی سمیت تمام اثاثہ جات کا ریکارڈ متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہے لیکن اس کے باجود وہ نیب کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کر رہے ہیں۔دو اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت سے کوئی مفاد نہیں لیا، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گا، قبول کروں گا، دنیا میں میری ایک جائیداد بتا دیں، جومیں نے ڈکلیئرنہیں کی۔علیم خان نے کہا کہ میرے پاس 11 سال سے کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، جب میں حکومت میں ہی نہیں تو کرپشن کیسے کر سکتا ہوں۔

انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحبان کو خواب میں بھی میرا چہرہ نظرآتا تھا، تین دن پہلے نیب کے نوٹس کی ٹائمنگ بہت اہمیت کی حامل ہے، اپنے آپ کو احتساب کے لئے سب سے پہلے پیش کیا ہے۔علیم خان نے کہا کہ کسی خاص شخصیت کو ٹارگٹ کرکے احتساب نہ کیا جائے، پاناما لیکس کمپنیوں میں میرا نام نہیں ہے، پاناما میں نام نہ ہونے کے باوجود انکوائری کیوں ہو رہی ہے، یہ نہیں جانتا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کرتبدیلی کی جنگ لڑرہا تھا، میں بیرون ملک اثاثوں کی منی ٹریل دی، اپنے چاروں فلیٹس کے دستاویزات دیے۔ نیب میں تین بار پیش ہو چکا ہوں، تمام ثبوت فراہم کیے، نیب جب بھی بلائے گا، ضرور پیش ہوں گا۔