کرکٹر شاہزیب حسن کی سزا میں مزید 3 سال کا اضافہ

 
0
450

اسلام آباد 10 اگست(ٹی این ایس)پی ایس ایل کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں انٹرنیشنل کرکٹر شاہزیب حسن کی سزا ایک سال سے بڑھا کر 4 سال کر دی گئی۔آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ حامد حسن نے کرکٹر شاہزیب حسن اپیل کیس کا فیصلہ سنایا ۔شاہ زیب حسن کی سزا میں مزید 3 سال کے اضافے کے علاوہ ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ برقرار رکھا گیا ہے۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے شاہزیب حسن کو ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔سزا کے خلاف دونوں فریقین نے اپیل دائر کر رکھی تھی ۔