خواتین کے ووٹ کاسٹ نہ ہونیوالے حلقوں میں الیکشن کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے :سیکرٹری الیکشن کمیشن

 
0
351

اسلام آباد جولائی 25(ٹی این ایس)سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جن حلقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیاہے ان میں الیکشن کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے ۔زرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ جن حلقوں میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا گیا ہے وہا ں پر الیکشن کالعدم قرار دیا جا سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حلقے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے چیک کیا جائے گاکہ خواتین کے 10فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں یا نہیں ۔واضح رہے کہ کے پی کے اور فاٹا کے بعض علاقوں میں خواتین کو زبردستی ووٹ ڈالنے سے روکا جاتا ہے جس الیکشن کمیشن کی جانب سے ہر حلقے میں خواتین کی جانب سے کم ازکم 10فیصد ووٹ کاسٹ ہونا ضروری قرار دیئے گئے ہیں۔