فیصل آباد ، رانا ثنا اللہ اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن سے ہار گئے ، غیر حتمی نتائج

 
0
1289

فیصل آباد جولائی 25(ٹی این ایس ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ اور پاکستان تحریک انصاف کے میاں وارث میں سخت انتخابی مقابلہ جاری ہے ۔حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن سے ہار گئے ہیں ۔غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق رانا ثنا اللہ پی پی 133 سے اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن سے صرف 285 ووٹ حاصل کر سکے جب کہ ان کے مخالف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں وارث نے 410 ووٹ حاصل کئے ۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے رانا ثنا اللہ کی اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن سے ہارنے کی خبر کے بعد نوباں والا، سمن آباد اور ڈی ٹائپ کے علاقوں میں توڑ پھوڑ شروع کر دی اور ہارنے والے پولنگ اسٹیشن کا گیٹ بھی توڑ دیا۔