اسلام آباد25جولائی(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات کے غیر حتمی،غیر سرکاری نتائج کے مطابق سب سے آگے، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جس میں ابتدائی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 82 نشستوں کے ساتھ پہلی، پی ایم ایل این 35 نشستوں کے ساتھ دوسری اور پی پی پی 20 سیٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر جارہی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل زوروشور سے جاری ہے اور انتخابی پوزیشنز بار بار تبدیل ہورہی ہیں لیکن اب پی ٹی آئی کی کامیابی کے امکانات واضح نظر آرہے ہیں۔













