رانا ثنا اللہ کو اپنے گھر سے شکست کا سامنا،اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن سے شکست ہو  گئی جس کے بعد مشتعل لیگی کارکنان نے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کر دیا

 
0
301

فیصل آباد ، جولائی 25(ٹی این ایس): رانا ثنا اللہ کو اپنے گھر سے شکست کا سامنا ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق رانا ثنا اللہ کی شکست گزرتے وقت کے ساتھ یقینی ہوتی جارہی ہے۔رانا ثنا اللہ کو اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن سے شکست ہو چکی ہے جس کے بعد مشتعل لیگی کارکنان نے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کر دیا ہےا ور توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ این اے 106 میں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ کا مقابلہ حال ہی میں ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کرنے والے نثار جٹ سے ہے اور وہاں بھی رانا ثنا اللہ کی شکست کے امکانات واضح ہیں۔واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 سے بجے سے بغیر کسی وقفے شام 6 بجے تک جاری رہا۔