قرض معاف کرانے کیلئے بیوی کو مردہ قرار دینا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

 
0
172

اٹک میں قرض معاف کرانے کے لئے بیوی کو مردہ قرار دینے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کے نام پر بینک سے 35 ہزار قرض لیا تھا اور قرض معاف کرانے کیلئے بیوی کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یونین کونسل نے تصدیق کرنے پر ڈیتھ سرٹیفکیٹ کو جعلی قراردیتے ہوئے ملزم دلشاد کے خلاف ناقابل ضمانت جرم میں مقدمہ درج کرادیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتارکیا تو شوہرکے کارنامے سن کر بیوی بھی حیران ہوگئی۔