ارشد شریف قتل کیس؛ ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کا دبئی پولیس کو خط

 
0
112

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کا معاملہ،ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ نے دبئی پولیس کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ ارشد شریف کو جاری کئے گئے ویزا اور ٹریول دستاویزات فراہم کئے جائیں،ارشد شریف کی دبئی میں رہائش کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں،رہائش گاہ کے ارد گرد کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی جائیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ دبئی میں ارشد شریف کہاں کہاں گئے اور کس کس سے ملے اس کی تمام تفصیلات درکار ہیں،ارشد شریف کا ویزا کینسل کیا گیا؟ اگر ہاں تو کن وجوہات کی بنا پر کینسل کیا گیا،ارشد شریف کے نمبر کی سی ڈی آر فراہم کی جائیں۔خط میں کہا گیا کہ 10 اکتوبر سے 20 اکتوبرتک دبئی آنے والے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کا ڈیٹا بھی فراہم کیا جائے۔ سلمان اقبال اور طارق وسیع کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کی جائے۔یو اے ای حکومت کے کس عہدے دار نے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا کہا؟؟؟