عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات

 
0
321

اسلام آباد اگست 10(ٹی این ایس)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نےملاقات کی ہے ۔دوسری طرف پی ٹی آئی چیئرمین نے کپل دیو ،نوجوت سنگھ سدھو اور سنیل گواسکر کو حلف برداری تقریب میں مدعو کرلیا ہے ۔بنی گالہ میں ہونے والی اس ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر و دیگر بھی موجود تھے ،اجے بساریہ نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے کپل دیو ،نوجوت سنگھ سدھو اور سنیل گواسکر تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئے دعوت نامے بھجوادیے ہیں۔18 اگست کو عمران خان بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھائیں گے ،اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو شرکت کا دعوت نامہ بھجوادیا گیا ہے ۔