وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شکیل اصغر کا  ملی نغمہ ‘تو شان ہے ”ایمان  ہے ”پہچان ہے پاکستان تو میری جان ہے،  سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

 
0
779

وزارت خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو یہ نغمہ دکھانے کیلئے خصوصی تقریب اور  سکرین کا اہتمام کیا گیا

یہ نغمہ تمام پاکستانی  نوجوانوں کیلئےقائد اعظم ،علامہ اقبال کا پیغام ہے جس سے پاکستان کے سافٹ امیج  میں اضافہ ہوگا: شکیل اصغر

اسلام آباد، اگست  10 (ٹی این ایس):میڈیا آرٹس کمیو نیکیشن ماس کام کے سوشل میڈیا سروے کے مطابق  شکیل اصغر کا لکھا اور گایا گیا ملی نغمہ ‘تو شان ہے ”ایمان  ہے ”پہچان ہے پاکستان تو میری جان ہے،کو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ، پاکستانی  وزارت خارجہ نے  یوم آزادی کی تقریبات کیلئے تیارکردہ خصوصی ملی نغمہ تمام پاکستانی سفارتخانوں کو بھی فراہم کردیاگیاہے۔

وزارت خارجہ نےیہ  ملی نغمہ خصوصی طور پر اس وقت  تیارکیاہے جب نوجوانوں کی پسندیدہ سیاسی قیادت عمران خان وزیر اعظم کے منصب پر جلوہ افروز ہو رہے ہیں عمران خان کی شیروانی والی تصویر بھی  دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو  بھیج دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ کا   یوم آزادی  تقریبات کیلئے تیارکردہ خصوصی ملی نغمہ  سفارتخانوں/ہائی کمیشنز اور قونصل خانوں میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ اس نغمے کی ایک خصوصی بات یہ ہے کہ اسے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شکیل اصغر نے تحریرکیاہے اور اُن ہی کی آواز میں یہ ریکارڈ بھی کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو یہ نغمہ دکھانے کیلئے خصوصی تقریب اور  سکرین کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے بتایااس خوبصورت نغمےکی  سی ڈیز ریکارڈنگ میڈیا کو بھی فراہم کی گئی ہے جو 14 اگست کی خصوصی نشریات میں پیش کی جائےگی۔

شکیل اصغر نے خصوصی انٹرویو بتایا  کہ یوم آزادی پر خصوصی ملی نغمہ ‘تو شان ہے ”ایمان  ہے ”پہچان ہے پاکستان تو میری جان ہے،، تمام پاکستانی  نوجوانوں کیلئےقائد اعظم ،علامہ اقبال کا پیغام ہے جس سے پاکستان کے سافٹ امیج  میں اضافہ ہوگا۔