وفاقی دارالحکومت میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سی ڈی اے کے گرفتار ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

 
0
463

اسلام آباد جنوری 8(ٹی این ایس) سینئر سول جج اسلام آباد عامر عزیز خان نے وفاقی دارالحکومت میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سی ڈی اے کے گرفتار ملزمان کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

پیر کو ایف آئی اے کے انسپکٹر رانا اکرم نے چار روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد سی ڈی اے کے گرفتار افسران ڈپٹی ڈی جی لینڈ عبدالسلام شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اسد علی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ اصغر علی ،ایڈمن آفیسر شعیب کو عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کو دوبارہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزمان سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے مزید تفتیش درکار ہے لہذہ ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔

عدالت نے ملزمان کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کردیا۔