اسلام آباد پولیس سی آئی اے کی کاروائی ، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملو ث ملزم گرفتار ، دومسروقہ موٹر سائیکل برآمد

 
0
2978

اسلام آباد جنوری 8(ٹی این ایس)اسلام آباد پولیس سی آئی اے کی کاروائی ، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملو ث ملزم گرفتار ، دومسروقہ موٹر سائیکل برآمد، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مو ٹر سائیکل کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)ذیشان حیدر نے موٹرسائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی ، سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر آصف شاہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد یوسف ولد سید غلام قوم گجر ساکن بیلہ جبڑ تحصیل وضلع مانسہرہ کو گرفتارکر مسروقہ موٹرسائیکل ہنڈ ا 125اورCD-70برآمدکرتھا نہ کھنہ میں مقدمہ درج کر لیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مو ٹر سائیکل کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔