اسلام آباد، پولیس نے اندھےقتل کاسراغ لگا لیا، مقتول کی بیوہ سمیت تین افراد گرفتار

 
0
454

اسلام آباد مارچ 13(ٹی این ایس)تھانہ لوہی بھیر پولیس نے تحریک انصاف  کے مقامی  راہنماراجہ یاسر مرتضیٰ  کےاندھے قتل  کاسراغ لگا لیا ،قتل کے الزام  میں مقتول کی بیوہ سمیت تین افراد گرفتار ،گرفتار ملزمان میں شاہد اور وسیم شامل ہیں۔یاد رہےراجہ یاسر  23 فروری 2018 کو بنی گالہ کے قریب لکھوال میں مردہ حالت میں پائے گئے  تھے۔ورثہ کے مطابق راجہ یاسر ایڈووکیٹ پہلے اغواء ہوئے تھے مقتول کی عمر 40سے 45سال تھی اور قاتل نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا اور تحقیقات شروع کر دی تھیں۔ واضح رہے پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر راجہ خرم نواز کے قریبی ساتھی تھے ۔