ٹوبہ ٹیک سنگھ: دو شراب فروش گرفتار

 
0
486

ٹوبہ ٹیک سنگھ، اگست  10 (ٹی این ایس):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ذوالفقار احمد کے حکم پر  منشیات کے خلاف جاری مہم  کے دوران ایس ایچ او تھانہ رجانہ  اور سب انسپکٹر محمد ارشد نے  اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رمضان عرف رمضانی ولد غلام فرید قوم بلوچ سکنہ 187 گ ب  سے چالو بھٹی معہ سامان،  60 لیٹر شراب 30 لیٹر لاہن  جبکہ  دوسرے ملزم اللہ دتہ ولد رجب علی قوم جوپو سکنہ 271 گ ب کے قبضہ سے شراب 10 لیٹر  برآمد کر کے ملزمان  کے  خلاف الگ الگ   مقدمات درج رجسٹر کر کے بند حوالات تھانہ کروایا۔