بلدیہ غربی کےتمام ندی نالوں کی صفائی کے کے عمل میں تمام تر موجود ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت ک بروئے کار لایا جائے: چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کی ہدایت

 
0
333

کراچی، جولائی 05 (ٹی این ایس): مون سون کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کے جاری کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر موجود ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاری ندی نالوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

چیئرمین نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام بڑے نالوں کی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں میں موجود برساتی نالوں کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے ندی نالوں پر موجود تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے احکامات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے از خود خاتمہ کیلئے قابضین کو راضی کیا جائے بصورت دیگر نالوں کی صفائی میں موجود تمام رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائی عمل لاکر نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو برسات کے دوران پہنچنے والے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رکھا جائے رین ایمرجنسی سینٹرز کو بمعہ تمام ضروری سازومان کے لیس رکھا جائے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو بلدیہ غربی میں جاری ندی نالوں کی صفائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام بڑے نالوں کی صفائی کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر موجود ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے یونین کونسلوں میں موجود چھوٹے ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ رین ایمرجنسی سینٹرز تمام ضروری سازوسامان لیس کردیئے گئے ہیں جوکہ بارش کی پہلی بوند سے ہی فعال ہوجائیں گے۔