کندھکوٹ ضلع  میں اسکول، ہسپتال بنوائے، بجلی وگیس کے علاوہ  ہ بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کیں: این اے 197 میں پی پی پی کے امیدوار کا دعویٰ

 
0
630

تنگوانی، جولائی 05 (ٹی این ایس): بڈانی میں پیپلز پارٹی کی طرف سے این اے 197 کے امیدوار احسان الرحمان مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے لوگوں کے ووٹ کا حق ادا کرتے ہوئے اپنے حلقہ  میں کافی ترقیاتی کام انجام دئے ہیں۔

اپنی انتخابی مہم  کے تحت سردار سلیم جان اور میر احسان الرحمان کے ہمراہ میر احسان الرحمان مزاری نے کہا ہے کہ کندھکوٹ ضلع کی یوسیز میں انھوں نے اسکول، ہسپتال بنوائے، بجلی وگیس کے علاوہ  ہ بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کیں۔انھوں نے  کہا کہ انشاء اللہ این ای 197 سے کامیاب ہوکر  وہ کشمور ضلع سمیت پاکستان کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

دریں اثناء بخشاپور اور بڈانی سمیت مختلف گاؤں میں مہم کے دوران لوگوں نے میر احسان الرحمان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔