بااثر قیدیوں کو جیلوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے دباو پر اڈیالہ رکھنے کا انکشاف

 
0
90

اسلام آباد 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت سنٹرل جیل اڈیالہ میں مسائل سے متعلق کیس میں ڈی جی انسانی حقوق کی سربراہی میں جیلوں کا دورہ کرنے والی ٹیم کی رپورٹ نے کچا چٹھا کھول دیا۔عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جیل حکام نے تسلیم کیا ان پر ایلیٹ کی جانب سے شدید سیاسی دباو ڈالا جاتا ہے،رپورٹ میں بااثر قیدیوں کو جہلم اور میانوالی کی جیلوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے دباو پر اڈیالہ رکھنے کا بھی انکشاف کرتے ہوئے کہاگیاکہ بھکر جیل کے قیدی نے جیل انتظامیہ کو رقوم منتقلی کے شواہد بھی فراہم کر دیے،قیدی کے بھائی نے جیل اردلی کو ایزی پیسہ سے ایک لاکھ چالیس ہزار دینے کے ثبوت دیے،جیل حکام سِرے سے انسانی حقوق سے واقفیت ہی نہیں رکھتے،جیل کے میٹنگ رجسٹر بھی قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی نشاندہی کرتے ہیں،اعلی حکام کو جیل دوروں پر جو سب اچھا دکھایا جاتا ہے حقیقت میں ویسا نہیں،جیل میں قیدیوں کیساتھ زور زبردستی کا سلوک کر کے حکام ان سے مالی فوائد لیتے ہیں،رپورٹ میں جیل حکام کی انسانی حقوق سے متعلق تربیت کی سفارش کی گئی ہے۔