نیو یارک اپارٹمنٹس کیس میں آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

 
0
91

اسلام آباد 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد،احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیسزمیں سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب انکوائری میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔جج محمد بشیر کی عدالت سے جاری حکم نامہ میں عدالت کاکہناہے کہ آصف زرداری کو صحت کے مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی،آصف زرداری کیخلاف نیویارک پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے، نیب کا کیس میں آصف زرداری کے خلاف شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے، نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے،نیب کو آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات 2018 اور 2019 میں موصول ہوئیں۔نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ اپریل 2019 میں موصول ہوئی،آصف زرداری دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے کے بعد دسمبر 2019 میں رہا ہوئے۔