وفاقی پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری،

 
0
91

چار اشتہا ری مجرمان سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے،
شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی برداشت نہیں کی جا ئے گی،
ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر۔

اسلام آباد 11 اگست 2021 (ٹی این ایس): تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ضلع بھر کے پولیس افسران کوجر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کے لیے خصوصی ٹا سک دیا، ان ہد ایا ت کی روشنی سبز یمنڈی پولیس نے دو ملزمان محمد شفقت اور خا لد محمو د سے دو پسٹل30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، شالیمار پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم محمد سلیم کو گرفتار کرلیا، بہا رہ کہو پولیس نے ملزم جبر ان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، مار گلہ پولیس نے ملزم طو ر گل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،
گو لڑ ہ پولیس نے کراائیم فائیٹر ڈی ایس پی صدر سید سجاد حیدر علی بخاری کے حکم پر ملزم محمد اعظم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے رائفل 222معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ترنو ل پولیس نے ملزم جمیل احمد سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، نو ن پولیس نے ٹک ٹا ک کے ذریعے اسلحہ کی نما ئش کر نے پر ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا،، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی،جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران چار مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی گئی، ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کو ثر اور ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسناد اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔