مہنگائی کی شرح 19اعشاریہ82فیصد پر آگئی،ایک ہفتے میں 16اشیا مزید مہنگی

 
0
300

اسلام آباد 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): حالیہ ہفتے میں 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 43 فیصد کی معمولی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 19 اعشاریہ82 فیصد برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران پیاز 14 اعشاریہ65 فیصد، ماچس 1 اعشاریہ14فیصد، آگ جلانے والی لکڑی 1 اعشاریہ30 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ چکن 3 اعشاریہ40 فیصد، انڈے 2 اعشاریہ99 ، ٹماٹر 1 اعشاریہ26 فیصد، آلو 1 اعشاریہ65 فیصد، چینی 0 اعشاریہ17 فیصد اور آٹا 0 اعشاریہ61 فیصد سستا ہوا۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 13 جنوری 2022 کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی)کے لحاظ سے گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ43 فیصد کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 19 اعشاریہ82 رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 20 اعشاریہ89 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 19 اعشاریہ04 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 17 اعشاریہ 93 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 17 اعشاریہ72 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 20 اعشاریہ10 فیصد رہی ہے۔اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن 16 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں سردیوں کے موسم میں آگ جلانے کی لکڑی، ماچس، چینی، گڑ، مٹن، بیف، دالوں اور پیاز سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں آلو، ٹماٹر، چینی، لہسن، ایل پی جی، انڈے، چکن اور آٹا شامل ہیں۔ البتہ 26 اشیائے ضرویہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔