شفاف الیکشن کرانے کے عمل سے جموریت مضبوط ہوگی مرکزی پولٹیکل سیکرٹری اسد نقوی 

 
0
289

کراچی جولائی 05(ٹی این ایس)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماو مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ بروقت شفاف الیکشن کرانے کے عمل سے جموریت مضبوط ہوگی الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا وایلا مچانے والے اپنی شکست سے خائف ہیں احتساب کا عمل سخت اوربے رحمانہ ہونا چاہیے اور اس ضمن میں بلاتفریق احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے عام انتخابات کے سلسلے میں پنجاب او رسندھ میں مجلس وحدت مسلمین نے تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے پاکستان کو قائد اعظم اورعلامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین اپنی جدوجہد جاری رکھے گی سلامی پاکستان ہی ہماری منزل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی الیکشن سیل کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماو مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے کہا کہ جموریت کا تسلسل خوش آئند ہے عوامی سطح پر بھی شعوربلندہوتاجارہا ہے سیاسی پارٹیوں میں بھی سیاست دان جمہوری کلچر کو پروان چڑھائیں تاکہ سیاسی جماعتوں کے اندربھی سلیکشن کے بجائے انتخابی عمل سے نظریاتی کارکنا ن آگے آسکیں ،انھوں نے کہا کہ احتسا ب کے عمل کو مذیدسخت اوربے رحم بنایا جائے اور احتساب سب کا بلا تفریق کیا جائے کرپشن کی لعنت کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے اب بے رحمانہ احتساب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اوراحتسابی کٹہرے میں سب کولایاجائے ہمار املک غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گیاہے ہرحکومت قرضے اتارنے کے بجائے مذیدقرضوں کو بوجھ ملک پر ڈال دیتے ہیں ایسے میں سخت اقدامات کرنا ہونگے۔